29 اپریل، 2013، 11:10 PM

پاکستان

طالبان دہشت گرد دائیں بازو کی جماعتوں کا عسکری ونگ ہیں

طالبان دہشت گرد دائیں بازو کی جماعتوں کا عسکری ونگ ہیں

مہر نیوز/29 اپریل /2013ء:پاکستان میں حالیہ دنوں شدت پسندی کے واقعات میں نشانہ بننے والی بائیں بازو کی تین سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں بھی طالبان کے دہشت گردانہ اقدام کے آگے نہیں جھکیں گے اور طالبان دہشت گرد دائیں بازو کی جماعتوں کا عسکری ونگ ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان میں حالیہ دنوں شدت پسندی کے واقعات میں نشانہ بننے والی بائیں بازو کی تین سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں بھی طالبان کے دہشت گردانہ  اقدام  کے آگے نہیں جھکیں گے اور طالبان دہشت گرد دائیں بازو کی جماعتوں کا عسکری ونگ ہیں ۔

 کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر عباس رضوی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بشیر جان نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تینوں سیاسی جماعتوں پر حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیمیں دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں اور دائیں بازو کی عسکری جماعتیں جو ہر طریقے سے ناکام ہو رہی ہیں اور عوام کو اپنے خلاف جاتا دیکھ رہی ہیں تو وہ دہشت گردی کے زور پر انہیں روکنا چاہتی ہیں۔

News ID 1820939

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha